میکسیکو : ٹرین، بس میں تصادم ، 10افراد ہلاک‘ 61 زخمی

ڈرائیور نے چلتی ٹرین کے آگے سے ڈبل ڈیکر بس گزرنے کی کوشش کی
جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین،3 مرد شامل،زخمیوں کی حالت تشویشناک
میکسیکو سٹی (آئی این پی)  میکسیکو کے وسطی علاقے میں  ایک مال بردار ٹرین ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ  61 زخمی ہوئے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ بس نے چلتی ٹرین کے آگے سے گزرنے کی کوشش کی جس کے باعث یہ ٹکر ہوئی۔ کمپنی نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ ریلوے کراسنگ پر لگے اشاروں اور اسٹاپ آرڈرز کی پابندی کریں۔ بس کی اوپری منزل کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فورا علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ حادثہ میکسیکو سٹی سے تقریبا 115 کلومیٹر شمال مغرب میں اٹلاکومولکو اور ریاست مِچوآکان کے شہر ماراواتیو کے درمیان صنعتی علاقے میں پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے