لاس ویگاس:اڑان بھرتے ہی امریکی طیارے سے شعلے نکلنے کی ویڈیو وائرل

لاس ویگاس (آئی این پی )  امریکی ائیرلائن کا مسافرطیارہ  ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس ویگاس سے شارلٹ جانے والے امریکی طیاریمیں فنی خرابی سامنے آئی جس کے بعد  امریکی پرواز کی ہیری ریڈ ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز اے اے 1665 میں 165 مسافرسوار تھے، فنی خرابی سامنے آنے پر طیارے کو  اڑان بھرنے کے  8 منٹ بعد ہی  اتار لیاگیا۔