لاس اینجلس: امریکی طیارے کے اڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

لاس اینجلس (آئی این پی )امریکا کے مسافر طیارے کو ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد اسی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں سے اڑان بھری تھی۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ لاس اینجلس کے ایئر پورٹ سے اٹلانٹا کے لیے پرواز بھرنے والے ڈیلٹا ایئرلائنز کا مسافر طیارے 446 کے ساتھ پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد عملے نے ایئرپورٹ سے رابطہ کیا اور لاس اینجلس کے ہی ایئرپورٹ پر پھر سے اترنے میں کامیاب ہو گئی۔