واشنگٹن(آئی این پی )امریکی شہر لاس ویگاس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت والے ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا سائبر ٹرک پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سائبر ٹرک ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے شیشے کے دروازے کے سامنے پہنچا اور کھڑا ہوگیا اور پھر اچانک سے دھماکا ہوا اور ٹرک میں آگ لگ گئی۔