واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے نے 5 ہزار بلندی پر پہنچتے ہی ’مے ڈے‘ کی کال دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر کے مسافروں کو انجن کی خرابی کی وجہ سے گذشتہ ہفتے دروانِ پرواز، فضا میں خوف ناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی ایئر لائن کے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنز نے ٹیک آف کے فوراً بعد ہی مے ڈے کا اعلان کرتے ہوئے انجن میں خرابی کی اطلاع دی، جس کے بعد طیارہ 2 گھنٹے 38 منٹ تک فضائی حدود میں رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے لینڈنگ سے قبل واشنگٹن کے شمال مغرب میں ایک ہولڈنگ پیٹرن میں چکر لگائے تاکہ واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ پر واپس اترنے سے پہلے ایندھن کو محفوظ طریقے سے ڈمپ کیا جا سکے۔واضح رہے کہ امریکی ایئر لائن کی پرواز واشنگٹن ڈلس سے جرمنی کے شہر میونخ جا رہی تھی۔