وائلڈ لائف رینجرز فورس کی بھرتی مکمل، 23 فیصد خواتین شامل

رینجرز کو ایف آئی آر، گرفتاری، تفتیش اور پراسیکیوشن کے مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں
غیر قانونی شکار، نایاب نسلوں کی سمگلنگ اور جنگلات کی تباہی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں
لاہور(آئی این پی ) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب  نے کہا  ہے کہ وائلڈ لائف رینجر فورس کی بھرتی مکمل کر لی گئی۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ امیدواروں کی تربیت وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر فیصل آباد اور پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہائوالدین سے کروائی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ پہلی بار خواتین کو فیلڈ وائلڈ لائف رینجرز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ 54 ہزار درخواست گزاروں میں سے 552 منتخب کیے گئے جس میں 23 فیصد خواتین بھی شامل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نئی قانون سازی کے تحت رینجرز کو ایف آئی آر، گرفتاری، تفتیش اور پراسیکیوشن کے مکمل اختیارات دیے گئے، غیر قانونی شکار، نایاب نسلوں کی اسمگلنگ اور جنگلات کی تباہی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔