پنجاب میں پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل، 12 آپریشن تھیٹرز قائم

 وائلڈ لائف ہسپتال کا قیام جنگلی حیات کے علاج اور تحفظ کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب 
لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جانوروں، پرندوں اور درندوں کے علاج اور تحفظ کیلئے پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اجلاس میں وائلڈ لائف ہسپتال سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال میں 12 آپریشن تھیٹرز اور 2 معائنہ رومز قائم کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت وائلڈ لائف ہسپتال کا قیام جنگلی حیات کے علاج اور تحفظ کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جلو پارک کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت جدید ایکو ٹورازم مرکز بنانے کیلئے ماسٹر پلان اور بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت سے بھی آگاہ کیا گیا