پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی، مریم نواز چیئرمین مقرر

لاہور(آئی این پی)پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی، وزیراعلی پنجاب کی سربراہی میں بورڈ عہدیداروں اور ممبران کا اعلان کر دیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بورڈ کی چیئرمین، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بورڈ کی وائس چیئرمین جبکہ سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و فشریز بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے۔پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ 19 افراد پر مشتمل ہے جس میں 8 افراد آفیشل جبکہ 11 نان آفیشنل ہیں