غزہ مظالم، عیاں ہوچکااسرائیل آلہ کار مظالم کا اصل مرتکب سامراج ہے
عرب اسلامک کانفرنس اعلامیہ کی سیاہی خشک نہ ہوئی غزہ پر قیامت ڈھادی
راولپنڈی /اسلام آباد(آئی این پی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اب سب کچھ عیاں ہوچکاہے کہ اسرائیل فقط آلہ کار، غز ہ میں نسل کشی، انسانیت سوز مظالم کا اصل مرتکب سامراج ہے ، عرب اسلامک سربراہی کانفرنس اعلامیہ کی سیاہی خشک نہ ہوئی کہ ظالم و قابض صہیونی جنوبی ریاست نے غزہ پر قیامت ڈھادی، افسوس انسانیت سسک رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، صمود فلوٹیلا قیامت خیز اندھیرے میں روشنی کی کرن، ایسا دیا جو آج بھی درندگی کے ماحول میں انسانیت کیلئے ٹمٹماا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے بعد اسرائیلی قابض فوج کی غزہ سٹی میں حالیہ تباہی، فلسطینیو ں کی آبائی سرزمینوں سے جبری بے دخلی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا