دنیا بھر میں ججز کی تقرری کے مختلف طریقہ کار ہیں، 26ویں آئینی ترمیم طاقت کے بل پر پاس ہوئی، سیکرٹری جنرل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ججز کی تقرری و تعیناتی کے لیے مختلف طریقہ کار واضح ہیں، 26ویں آئینی ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی، جس دن یہ ترمیم پاس ہونا تھی کسی بھی رکن قوم اسمبلی کو اس کے بارے میں اس کے مندرجات کے بارے میں کچھ بتایا نہیں گیا تھا، ترمیم طاقت کے زور پر پاس کروائی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کا عدلیہ میں مداخلت کے بارے جو تحفظات تھے وہ سب کچھ واضح کرتے ہیں، چھبیسویں ترمیم کے خلاف ہم سب کو اکٹھے ہونا ہے کیوں کہ یہ آئین کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے جو انہوں نے کیا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جب کوئی بات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ویگو ڈالاز اس کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے لوگوں کو اس ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا اور ایک آزاد اور طاقتور عدلیہ کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والے جبر کے خلاف کھڑے نہیں ہو رہے۔