سوشل میڈیا نے پی ٹی آئی کو سخت نقصان پہنچایا:شیر افضل مروت

جس قیادت کو اپنے لوگ گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا:میڈیا سے گفتگو
پشاور (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے  جس قیادت کو اپنے ہی کارکن گالیاں دے رہے ہوں، اس کے پیچھے کون نکلے گا؟ یہ لمحہ فکریہ ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ کے معاملے کو متنازعہ بنایا گیا بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط کرنا خودساختہ فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی میں باہم رضامندی سے بجٹ کی منظوری ہوئی اور اس کا ڈرافٹ سلمان اکرم راجہ نے تیار کیا تھا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلی کی کھلے عام ٹرولنگ ہو رہی ہے، جو انتظامی کمزوری کا ثبوت ہے۔ پنجاب اور سندھ میں بجٹ آرام سے پاس ہوا، تو یہاں ایسا کیوں نہ ہو سکا؟۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے پی ٹی آئی کو سخت نقصان پہنچایا ہے