پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق آئی جی نے میرے خلاف 36مقدمات دائر کیے، ڈیڑھ سال سے عدالتوں کا چکر کاٹ رہا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے مقدمات سے متعلق تحریری رپورٹ ہی جمع نہیں کی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی حکومت گذشتہ ادوار کے بے بنیاد مقدمات ختم کرنے میں کردار ادا کرے۔