میں نے ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کی ہے لیکن کچھ لوگ مجھے اسٹیج پر تقریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے
پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے، کسی بھی جلسے میں نہیں جاں گا جب تک قیادت خود نہ بلائے۔انہوں نے کہا میں نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کی ہے، میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے، کچھ لوگ مجھے سٹیج پر تقریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔