پشاور (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے معاملے پر عدالت نے نیب کو کارروائی سے روک دیا اور جواب طلب کر لیا۔عدالت میں اعظم سواتی کی دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی ببنچ نے کی، اعظم سواتی وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 16 جولائی تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب خیبرپختونخوا سے جواب طلب کرلیا