پہلی صفر 16جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے ماہ صفر کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، پہلی صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کا اچھا امکان ہے