عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، کسی فنانس کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے
ہمیں ایسی ہدایات نہیں ملی حکومت جاتی ہے تو جانے دیں:وزیراعلی کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، آئینی بحران سے بچنے کے لیے ہم نے بجٹ منظور کیا، کیا ہم نے پاکستان کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے، ہم اپنے صوبے کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے ، ہم کسی فنانس کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے، بانی سے ملاقات نہیں کراتے تو پھر ہمارے پاس کیا آپشن رہ جاتا ہے، ابھی آئی ایم ایف کا پروگرام آرہا ہے، پھر ہمارا بھی یہی رویہ ہوگا، وقت آگیا یہ لوگ خود ملاقات کے لیے کہیں گے، بانی کی ہدایت پر کل سپریم کورٹ جائیں گے۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا عل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہمارا آئینی حق ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، ہمارا بجٹ آئینی بحران سے بچنے کے لیے تھا، جو سازش تھی وہ ناکام ہوگئی، اسمبلی توڑنے کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، بانی جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے