احتجاج کے لئے اس بار حکمت عملی سخت ہوگی:علی امین گنڈا پور

ہمارا راستہ روکا جاتا ہے ‘ تشدد ہوتا ہے، ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں ‘خندقیں کھودتے ہیں
  اب ہم ٹرینڈ ہوچکے ہیں، یہ کرتے رہیں جو بھی کرتے ہیں:وزیراعلی کی میڈیا سے گفتگو
    پشاور (یواین پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے کہا ہے  ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے لیکن اس بار حکمت عملی سخت ہوگی جس کے بار ے میں ابھی نہیں بتا سکتا۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  آئین کے مطابق پرامن احتجاج کرتے ہیں جس کا ہمیں حق ہے، آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمے کا ہمارا کیس چل رہا ہے، ہمارا راستہ روکا جاتا ہے، ہم پر تشدد ہوتا ہے، ربڑ بلٹ کا استعمال کرتے ہیں اور خندقیں کھودتے ہیں لیکن اب ہم ٹرینڈ ہوچکے ہیں، کرتے رہیں جو کرتے ہیں