ایسا نہیں ہوسکتا ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں، 26ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لاء لگا دیا گیا ‘، ادارے کیا کر رہے ہیں، سب کے سامنے ہے، جلد فرعونیت ختم ہوجائے گی
بانی پی ٹی آئی نہ جھکنے والا ہے نہ ڈیل کرنے والا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں بنی گالہ سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اس تحریک میں سب آر یا پار ہو جائیگا :میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ہر طرف ناامیدی کی صورت حال ہے ایسے میں ضروری ہوگیا ہے تحریک چلائیں اور سڑکوں پر آئیں،ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں، ، ہم اپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے ہیں‘اس بار ہم ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے‘ 26ویں ترمیم سے عدلیہ پر مارشل لا لگا دیا گیا ہے، ادارے کیا کر رہے ہیں، سب کے سامنے ہے، ان کی جلد فرعونیت ختم ہوجائے گی، 76 سال کی فرعونیت جلد ختم ہو جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلی خیبرپختونخو انے کہا کہ حکومت نے عجیب بجٹ پیش کیا ہے جس کا نہ کوئی سر ہے اورنہ کوئی پیر ہے۔ ہر طرف ناامیدی کی صورت حال ہے ایسے میں ضروری ہوگیا ہے کہ تحریک چلائیں اور سڑکوں پر آئیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں۔ جو بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھا رہا ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جہاں بھی احتجاج ہوا ہم ساتھ دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں وہ قوم کیلئے لڑرہے ہیں۔علی امین نے کہا کہ اوور سیز بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کہ عزت و وقار کی آواز بن رہے ہیں، اس لئے اوورسیز پاکستانی ان سے پیار کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کے لیے کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ جھکنے والا ہے نہ ڈیل کرنے والا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں بنی گالہ سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اس تحریک میں سب آر یا پار ہو جائے گا۔ ہم اپنا آئینی حق سڑکوں پر لے سکتے ہیں، آخری مرتبہ انہوں نے ہم پر گولیاں چلائیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میری گولیوں والی بات کاٹ دیتا ہے، میں کہ رہا ہوں، میری یہ بات بھی چلا، آپ کے پاس ہتھیار ہیں گو اس بار ہم بھی ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے