برطانوی کامیڈین اور ماہرِ ماحولیات بل اوڈی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

برطانوی کامیڈین اور ماہرِ ماحولیات بل اوڈی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

برطانیہ کے  کامیڈین، مصنف اور ماہرِ ماحولیات بل اوڈی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بل اوڈی جنگلات اور پرندوں کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکن بھی تھے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1970 کی دہائی میں برطانوی کامیڈی گروپ ’دی گوڈیز‘ کے ساتھ کیا۔بل اوڈی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی توجہ جنگلی حیات اور ماحولیات کے فروغ پر مرکوز رکھی، جبکہ انہیں خاص طور پر پرندوں کے تحفظ اور ماحولیاتی آگاہی کے حوالے سے نمایاں شہرت حاصل ہوئی۔ان کے انتقال پر ساتھی فنکاروں، ماہرینِ ماحولیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔