مشہور برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار کرس ریا، جو عالمی سطح پر اپنے گانے ’ڈرائیونگ ہوم فار کرسمس‘ کے باعث جانے جاتے تھے، 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق، کرس ریا چند روز قبل علالت کے بعد ہسپتال منتقل کیے گئے تھے جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے۔کرس ریا نے 1980 کی دہائی میں برطانیہ میں شہرت حاصل کی۔ ان کے مشہور گانوں میں ’فول (اِف یو تھنک اِٹس اوور)‘ اور ’لیٹس ڈانس‘ شامل ہیں، جنہوں نے نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دل جیتے۔ان کے دو سٹوڈیو البمز، ’دی روڈ ٹو ہیل‘ اور ’اوبیرژ‘، برطانیہ میں چارٹ میں پہلے نمبر پر رہے، جو ان کے کیریئر کی بڑی کامیابیاں سمجھی جاتی ہیں۔