ظہران ممدانی یہودیوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہے ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

ظہران ممدانی یہودیوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہے ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر وضاحت پیش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے جاری وارنٹ کی بنیاد پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا قانونی اختیار موجود نہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے سابقہ مؤقف سے رجوع کیا۔فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو نے ظہران ممدانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کا میئر شہر کے تمام شہریوں، خواہ وہ یہودی ہوں، عیسائی ہوں یا مسلمان، کا نمائندہ ہونا چاہیے، نہ کہ مختلف برادریوں کے درمیان تقسیم پیدا کرے۔نیتن یاہو نے اس موقع پر نیویارک میں پیش آنے والے حالیہ چاقو حملے کا بھی حوالہ دیا، جس میں ایک مشتبہ شخص نے ایک یہودی شہری پر حملہ کیا تھا۔