بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے سے آر ایس ایس کے تعلیمی ایجنڈے کو بڑا دھچکا، رپورٹ

بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے سے آر ایس ایس کے تعلیمی ایجنڈے کو بڑا دھچکا، رپورٹ

بھارتی جریدے دی وائر کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کو آر ایس ایس کے تعلیمی ایجنڈے کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں دھرمندر پردھان، آر ایس ایس کے وسیع تر ہندوتوا نظریے پر مبنی تعلیمی منصوبے کے اہم کردار سمجھے جاتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی رخصتی نہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بلکہ آر ایس ایس کے طویل المدتی تعلیمی منصوبے کے لیے بھی ایک بڑی ناکامی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کے دوران آر ایس ایس سے وابستہ تعلیمی پالیسیوں کے ذریعے نظریاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی، جبکہ ترقی کو تعلیم کے بجائے ہندوتوا نظریے سے جوڑنے کے الزامات بھی سامنے آئے۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اس سے قبل الزام عائد کر چکے ہیں کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اتحاد ملک کے نظامِ تعلیم اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔بھارتی ماہرِ تعلیم مردولا مکھرجی کے مطابق حکومت نے تعلیمی اداروں میں اپنے حامی افراد تعینات کر کے نظریاتی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ تعلیم کا استعفیٰ بھارتی نظامِ تعلیم سے متعلق جاری مباحث کو مزید تقویت دے رہا ہے۔