واپڈا کی ہٹ دھرمی، پہلی سحری میں ہی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ

 پاکپتن(خصوصی رپورٹ) واپڈا کی ہٹ دھرمی، پہلی سحری کے دوران ہی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی، شہریوں کو سحری کی تیاری کیلئے انتظامات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت کی جانب سے سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا گیا تھا جسے محکمہ واپڈا کی طرف سیہوا میں اڑاتے ہوئے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔