آئی ٹی ایس نظام سے مشکوک گاڑی کی نشاندہی، ڈرائیور کسٹمز حکام کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس نے ایم-5 پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ ڈائی ہاٹسو میرا گاڑی تحویل میں لے لی۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق ظاہر پیر کے قریب ہیڈ ملکانی کے مقام پر آئی ٹی ایس نظام نے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی، جسے روک کر چیک کیا گیا۔ کوئٹہ کے رہائشی ڈرائیور شایان احمد ترین گاڑی کی ملکیت یا قانونی دستاویزات پیش نہ کرسکے، جبکہ تلاشی کے دوران نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی۔ کسٹمز حکام نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کے نان کسٹم پیڈ ہونے کی تصدیق کی۔ بعدازاں موٹروے پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔