ٹرین میں نان کسٹم پیڈ سامان بر آمد

لاہور (خصوصی رپورٹ )ریلوے پولیس سپیشل برانچ لاہور نے جعفر ایکسپریس پر کارروائی کرتے ہوئے بریک وین سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان بر آمد کرلیا۔ امپورٹڈ کاسمیٹکس، موبائل اسیسریز اور 420 پرفیوم کی بوتلیں بر آمد ہوئیں۔ ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ریلوے ملازم کے سامان سے دو درجن امپورٹڈ شیمپو کی بوتلیں بھی بر آمد ہوئیں جبکہ بغیر بک شدہ سامان میں چاکلیٹ کے 9 کارٹن شامل تھے۔سپیشل برانچ نے پاکستان ایکسپریس کو بھی چیک کیا اور غیر قانونی وینڈر کو گرفتار کر کے تھانہ ریلویز پولیس وزیر آباد میں ایف آئی آر درج کرا دی۔