تلخ کلامی پر نوجوان قتل

چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا)چیچہ وطنی میں معمولی تلخ کلامی کی رنجش پر فائرنگ کرکے 25سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ نواحی گاؤں 58 بارہ ایل میں فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت چک 59بارہ ایل کے رہائشی عثمان ولد عبدالغفور گجر کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عثمان کسی کام کے سلسلے میں چک نمبر 58بارہ ایل آیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ ایک حمام کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران نامعلوم شخص نے عثمان پر فائرنگ کر دی۔