تلخ کلامی پر نوجوان قتل

بلاڑہ قصوریہ کار سوار ملزموں عامرکو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اورلاش گھر کے باہر پھینک دی گئی 
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کرکے لاش گھرکے باہر پھینک دی گئی ،پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزموں کی عامر کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی، گزشتہ رات عامر موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تو راستے میںتھانہ قبولہ کے علاقے نواحی گا ئوں بلاڑہ قصوریہ میں کار سوار ملزموں نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اورگاڑی میں ڈال کر لے گئے اور بعد ازاں اسے مردہ حالت میں اس کے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔تھانہ قبولہ پولیس نے مقتول کے بھائی پرویز کی مدعیت میں ملزم اعظم اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے عامر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کا گلا بھی دبایا۔