فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ، ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) مانگا منڈی کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزم علی حیدر عرف بودا کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگیا تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا کر اسے قصور سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلیں۔ ایس پی صدر شاہ رخ خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او مانگا منڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔