سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہلکار منشیات فروشی کرتے پکڑا گیا

اورنج لائن ہیڈکوارٹر کی سکیورٹی پرتعینات زبیر سے چارکلومنشیات اوراسلحہ برآمد،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہلکار منشیات فروشی کرتے پکڑا گیا۔مناواں پولیس نے اہلکار زبیر بٹ کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر دیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہلکار زبیر اورنج لائن ٹرین ہیڈ کوارٹر کی سکیورٹی پر تعینات تھا،اہلکار سے لاکھوں روپے مالیت کی چار کلو منشیات اور پسٹل برآمد ہوا۔مناواں پولیس نے اہلکار کو گرفتار کرکے دو مقدمات درج کردیئے۔اہلکار زبیر کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار اہلکار کی نشاندہی پراسکے ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔