پتنگ فروشی ،2 ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کے خونی کھیل کو فروغ دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کے خونی کھیل کو فروغ دینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں آنلائن آرڈر پر پتنگیں سپلائی کرتے تھے ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں پتنگ بنانے والے کاغذ چرخیاں کیمیکل ڈور ، باریک شیشہ اور خام مال برآمد کر لیا گیاملزمان میں پرویز اور اس کا ساتھی سہیل شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیامزنگ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق پتنگ سازی اور اڑانے والے موت کے سوداگر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کو ختم کرنے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں