لاہور کے علاقے الفلاح ٹاؤن میں ایک 24 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت نیہا کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے باعث خودکشی کی، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔