ہنجروال: گھریلو جھگڑے کے بعد نوجوان کی مبینہ خودکشی کی کوشش

ہنجروال: گھریلو جھگڑے کے بعد نوجوان کی مبینہ خودکشی کی کوشش

لاہور کے علاقے ہنجروال میں گھریلو جھگڑے کے بعد 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

پولیس کے مطابق مبین کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر نوجوان کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔