ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے دبئی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ جاں بحق ہونے والی لڑکی دبئی ٹاؤن رائیونڈ کی رہائشی تھی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اہل خانہ کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔