گھریلو جھگڑے کے باعث باپ نے 22 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد سے ہلاک کردیا

گھریلو جھگڑے کے باعث باپ نے 22 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد سے ہلاک کردیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو تنازعہ کے باعث 22 سالہ بیٹی ثمینہ کو والد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، والد اور بیٹی کے درمیان گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہوا، جو شدت اختیار کر گیا۔ والد نے مشتعل ہو کر بیٹی پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سبزہ زار کے علاقے سیدپور میں 18 سالہ لڑکی ارم نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق، لڑکی کی شناخت ہو گئی ہے اور پولیس و تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ لاش کو بھی مردہ خانے منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔