وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت29جولائی کو ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 جولائی کو کرے گا۔عدالت میں عمران خان رہائی فورس کے نام سے بنائے گئے فورس کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ اسی روز خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر بھی سماعت ہو گی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔وفاقی آئینی عدالت پہلے ہی 9 مئی کے مقدمات کی واپسی پر حکم امتناع جاری کر چکی ہے