اسلام آباد(اے ایف بی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت میں عمر ایوب کے وکیل نے اسے خلاف قواعد قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوٹس واپس لینے کی استدعا کی جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا۔ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔