سہیل آفریدی اور جنید اکبر کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 175E کی ذیلی شق 3 کے تحت دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل اختیارات کی آئینی حدود سے متعلق اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان آئینی دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل نہیں ہے