فیصل آباد(آ ئی این پی)جہاں آج نفسا نفسی اور مادیت پرستی کا دور دورہ ہے، وہاں ہمارے معاشرے میں ایسے باضمیر اور باایمان لوگ بھی موجود ہیں جو انسانیت اور ایمانداری کی روشن مثال ہیں۔ ایسا ہی ایک دل چھو لینے والا واقعہ بچیانہ میں پیش آیا، جہاں فیصل آباد کے نواحی چک نمبر 586گ ب کے رہائشی ایک روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرنے والے غریب دیہاڑی دار شخص امجد نے سچائی اور حلال روزی کی پاسداری کرتے ہوئے ایک نایاب مثال قائم کر دی۔چک نمبر 586 گ ب کے رہائشی محنت کش ?امجد کو بچیانہ ننکانہ روڈ پر المدینہ مارکی کے قریب سڑک کنارے پر کسی راہگیر کا گرا ھوا ایک لیڈیز پرس ملا۔ جب اس نے پرس کھول کر دیکھا تو اس میں ایک بہت بھاری رقم موجود تھی۔ یہ رقم اتنی بڑی تھی کہ اگر وہ محنت کش چھ ماہ تک کوئی کام کاج نہ بھی کرتا تو اپنے بچوں کے ساتھ باآسانی اور آرام سے گزر بسر کر سکتا تھا۔ اس اعلیٰ ظرفی پر انہیں 10 ہزار روپے نقد انعام بھی پیش کیا