پاکستان میں غربت ہی غربت، یومیہ آمدنی 850 سے بھی کم رہ گئی

انتہائی غریب افراد میں سے 48 فیصد صرف پاکستان میں ہیں:عالمی بینک کی رپورٹ
واشنگٹن(خصوصی رپورٹ ) عالمی  بینک  نے کہا ہے  مشرقِ وسطی، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان (مناپ) میں بسنے والے انتہائی غریب افراد میں سے 48 فیصد صرف  پاکستان میں رہتے ہیں۔ عالمی بینک کی اکتوبر 2026 کی جاری رپورٹ، تقسیم سے مواقع تک،اے آئی، جابز اور گروتھ، کے مطابق روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدنی پر گزارا کرنے والے انتہائی غریب افراد میں سے تقریبا 48 فیصد صرف پاکستان میں ہیں۔ افغانستان، شام اور یمن ملا کر مزید 47 فیصد ہیں، یعنی ان 4 ممالک پر خطے کے انتہائی غریبوں کا تقریبا 95 فیصد بوجھ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت مزید بڑھ گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی اقتصادی شرح نمو 3.8 فیصد رہنیاور مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاشی ایڈجسٹمنٹ کے طویل دور نے افراد کی حقیقی آمدنی اور روزگار کے مواقع کو مزید کم کیا ہے۔