وزیرداخلہ محسن نقوی کا تربت میں فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، ہسپتال کا افتتاح کیا

مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔
تربت(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساوتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااورایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس سے ملے اور دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کی تلقین کی ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے او پی ڈی، مختلف وارڈز،ایم آر آئی۔ سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ نے جدید ہسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال اشد ضرورت تھی۔ تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی یہ بہترین سہولت میسر ہو گی۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف سی ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فورس کی پیشہ ورانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو سراہا۔وفاقی وزیرداخلہ نیفتنہ الہندوستان سمیت تمام کالعدم دہشتگرد گروہوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی بلوچستان(نارتھ) کو خراج تحسین پیش کیا۔