آزاد کشمیر کے انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہوگی، مریم اورنگزیب

 لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ، آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت رکھتے ہیں: سینئر وزیر 
 راولپنڈی (آئی این پی )پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مظفرآباد، میرپور اور راولپنڈی کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہوگی۔راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ن لیگ کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت رکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے نیت اور محنت کا جذبہ ہونا چاہیے، ایک ہزار سے زائد کلینک آن وہیلز سہولت فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز نے دو سالوں میں 2 لاکھ لوگوں کو گھر دیئے ہیں، سیاسی مخالفین مریم نواز جیسا اپنا کھیت اپنا کھیت اپنا روزگار دکھائیں اپنے صوبے میں۔ان کا کہنا تھا سیاسی مخالفین پنجاب کی سڑکوں اور منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں، پنجاب کیلوگوں کے لئے مریم نواز نے ستھرا پنجاب کا منصوبہ بنایا، روئیں مت، چیخیں مت، دکھائیں اپنے صوے میں ستھرا پنجاب جیسا منصوبہ۔پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا تھا مریم نواز نے کشمیر کے لئیصاف ستھرا آزادکشمیر منصوبے کا اعلان کیا ہے، کشمیر میں ہماری حکومت آگئی ہے کیونکہ راولپنڈی کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پوری دنیا کے امن کی ثالثی آج پاکستان کر رہا ہے، شہاز شریف کر رہے ہیں، دوسری سائیڈ مخالفین الیکشن پر پیسے لگا رہے ہیں، پیسے کا مقابلہ ووٹ سے کرنا ہے، آپ نے اپنے ووٹ کا پہرا دینا ہے۔