امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا

 جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں مذاکرات مفاہمتی یادداشت کے تحت جاری رہنے چاہئیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔العربیہ انگلش کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایران پاکستان کو تصدیق کرچکا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت کے تحت جاری رہنے چاہئیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایران چاہتا ہے کہ مذاکرات پہلی سطح پر آبنائے ہرمز پر ہوں، دوسرے مرحلے میں ان کے منجمد اثاثوں اور آخری سطح پر جوہری پروگرام پرمذاکرات ہوں۔مزید بتایا گیا کہ پاکستان کو ایران نے بتایا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے ایک نئی راہداری بنانے کے اقدام کو مسترد کردتا ہے۔