گرینڈ الائنس ،جے یو آئی کے تحفظات
جمعیت علمائے اسلام کی کئی شرائط وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کے بارے میں ہیں،، تحفظات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرعمل درآمد ہوگا: شیخ وقاص اکرم،فضل الرحمن کو علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں: اسد قیصر
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے گرینڈاپوزیشن الائنس میں شمولیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے اسد قیصر کو اپنی شرائط سے آگاہ کیا اور اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے متعلق بتایا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی کئی شرائط وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بارے میں ہیں اور اسد قیصر نے شرائط سے متعلق وزیراعلیٰ کے پی کوباضابطہ آگاہ نہیں کیا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسد قیصربانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو میں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ جے یو آئی نے اپنے تحفظات سیآگاہ کیا ہے، تحفظات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرعمل درآمد ہوگا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا جو بھی فیصلہ ہوگا سب کو پتا چل جائیگا۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں، ان سے اتحاد کے بارے میں ہمیں صرف بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کا انتظار ہے۔جے یو آئی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں الیکشن آڈٹ کے مطالبے پر کہا کہ ہم سے بھی پشاور میں سیٹیں چھینی گئیں جو چاہتا ہے آئے اور پشاور میں الیکشن آڈٹ کرا لے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ جے یو آئی سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، جلد قومی ایجنڈا بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے، پہلے سیاسی جماعتوں کے اتحاد ایجنسیاں بناتی تھیں پہلی بارسیاسی قیادت اتحاد بنارہی ہے۔ا کہ ریاست پارلیمنٹ اور مقامی حکومت کے ادارے ہوتے ہیں، ریاست عوام ہوتی ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ملک میں آئین قانون کی حکمرانی ہونی چاہے اداروں کی جو حدود آئین میں متعین ہیں ان کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔