بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

اس حوالے سے معاون وزیراعلیٰ شاہد رند نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد صوبے میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث تھے اور وہ مائننگ کے لیے ملنے والا بارود دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کر رہے تھے۔معاون وزیراعلیٰ شاہد رند نے کہا کہ صوبے میں بدامنی پھیلانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور ریاست کے سامنے جو بھی کھڑا ہوگا، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔