آئی سی سی اور بنگلادیش کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ آئی سی سی نے 100 سے زائد بنگلادیشی صحافیوں کو ایونٹ کی کوریج کے لیے ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا۔
اس کے باعث یہ صحافی بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے میچز کی کوریج نہیں کر سکیں گے۔بنگلا دیش کے سینئر صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم کھیل بھی نہیں رہی ہو تو بھی آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایکریڈیشن جاری کرتا ہے۔بنگلا دیش کے اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ 130 سے 150 صحافیوں نے اپلائی کیا تھا، لیکن تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا اور اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم، آئی سی سی نے بنگلادیش کے مطالبے کو رد کر دیا اور اسکاٹ لینڈ کو ورلڈکپ میں شامل کر لیا، جس پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔