پی ٹی وی کے اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

پی ٹی وی کے اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مقبول ڈراما سیریل گیسٹ ہاؤس کے معروف اداکار خالد حفیظ خان وفات پا گئے، جو ڈرامے میں ’شمیم صاحب‘ کے کردار سے جانے جاتے تھے۔

’گیسٹ ہاؤس‘ نے اپنے دور میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور ٹی وی ڈراما نگاری میں نئے معیار قائم کیے۔ یہ ڈرامہ مسافروں کے روزمرہ مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کے لیے یاد کیا جاتا ہے اور اس کے تمام کردار آج بھی ناظرین کی یادداشت میں زندہ ہیں۔مرحوم خالد حفیظ خان کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی ہیں۔