اضافی چارج اور ڈی ڈی او پاورز بارینئے رولز جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اضافی چارج اور ڈی ڈی او پاورز سے متعلق نئے رولز جاری کر دیئے ، جن کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس 16 افسروں کو پرنسپل یا ہیڈماسٹر کے اضافی چارج یا ڈی ڈی او پاورز دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اضافی چارج صرف سینئر ترین افسر کو دیا جا سکے گا۔محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اضافی چارج کی مدت زیادہ سے زیادہ 89 دن ہوگی اور مقررہ مدت مکمل ہونے پر متعلقہ افسر کو چارج ریلیکنشمنٹ رپورٹ جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اضافی چارج کیلئے بی ایس 17 یا اس سے اوپر کے افسر کی نامزدگی ہوگی۔ اسکیعلاوہ ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مراکزِ امتیاز کی تفصیلات فراہم کریں جہاں مستقل سربراہ موجود نہیں۔محکمہ نے ان مراکز کی الگ فہرست بھی طلب کی ہے جہاں ہیڈ تعینات ہونے کے باوجود ڈی ڈی او پاورز کسی دوسرے افسر کے پاس ہیں تاکہ انتظامی امور کو شفاف بنایا جا سکے۔