سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز اور کیپٹو پاورز بند کرنے کا اعلان

 کراچی(آئی این پی) سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی سٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت پورے صوبے کے تمام سی این جی سٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام سی این جی سٹیشنز اور کیپٹو پاور اتوار 12 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 13 جنوری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دوران تمام کیپٹو پاورز کو بھی گیس سپلائی معطل رہے گی۔