سموگ:یکم فروری سے سکولوں کے اوقات کارتبدیلی کافیصلہ نہ ہوسکا

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں سموگ کی صورتحال کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار سے متعلق ابہام برقرار ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ پر 31 جنوری تک سکول ٹائمنگ میں عارضی تبدیلی کی تھی تاہم یکم فروری سے اوقات کار تبدیل ہونگے یا نہیں اس حوالے سے تاحال کوئی واضح فیصلہ سامنے نہ آ سکا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق موجودہ ٹائمنگ کو 15 اپریل تک برقرار رکھا گیا ہیجسکے باعث سکولوں کے اوقات کار میں فوری تبدیلی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔سموگ کی شدت میں کمی پر والدین کاکہناہے کہ یکم فروری سے سکولوں کے معمول کے اوقات کار بحال کیے جائیں۔ صبح پونے 9 بجے سکول کا وقت مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔