قذافی سٹیڈیم کے قریبی سکولوں میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور(کرائم رپورٹر)ویمن ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے باعث قذافی سٹیڈیم کے قریبی سکولوں میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔ سکول آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہونگے اور چھٹی بھی اسی مناسبت سے ہوگی۔قذافی کے ارد گرد 31 سرکاری اور نجی سکول موجود ہیں۔7 سے 17 اپریل تک سکولوں کے اوقات کار جاری کئے گئے۔